بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کو مستحکم اور بہتر کرنے کیلئے ہدایت جاری کردی

بدھ 26 اگست 2015 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کو مستحکم اور بہتر کرنے کے لئے ہدایت جاری کی ہے تاکہ پارٹی کا پیغام بہتر طریقے سے عوام تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پورے ملک سے 100 سے زائد سوشل میڈیا ونگ کے اراکین کو اسلام آباد میں ایک ظہرانے میں کہی۔ یہ ظہرانہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے کمیونیکیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اس سلسلے پاکستان پیپلز پارٹی کو قائدانہ کردار ادا کرناہے۔ سوشل میڈیا کے اراکین کے ساتھ اس اجلاس میں بختاور بھٹو زرداری، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمن اور قمر زمان کائرہ نے شرکت کی۔