بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے اور سفارشات پیش کرنے کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، وہاں پارٹی کی مقبولیت بحال کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اجلا س سے خطاب
جمعرات 27 اگست 2015 00:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے اور وہاں پارٹی کے مختلف سطح پر مشاورت کرنے کے بعد سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان کے پارٹی لیڈروں کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور جعفر شاہ شریک تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن پر مشتمل دو رکنی کمیٹی آئندہ ہفتے اس مقصد کے لئے گلگت بلتستان کا دورہ کرے گی۔ اس اجلاس میں فریال تالپور، سید خورشید احمد شاہ، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، سینیٹر شیری رحمن، ندیم افضل چن، شہلا رضا اور چیئرمین پی پی پی کے میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.