تیزترین 8 ہزار ون ڈے رنز، ابراہم ڈی ویلیئرز نے گنگولی کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 27 اگست 2015 10:59

تیزترین 8 ہزار ون ڈے رنز، ابراہم ڈی ویلیئرز نے گنگولی کا ریکارڈ توڑ ..

ڈربن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) جنوبی افریقی ون ڈے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے ون کرکٹ میں تیزترین 8 ہزار رنز مکمل کرکے سارو گنگولی سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا ہے ۔

(جاری ہے)

31 سالہ ڈیویلیرز نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے تیسرے میچ میں انجام دیا، اس مقابلے میں ڈی ویلیئرز نے 64 کی اننگز کھیل کر اپنے مجموعی رنز کی تعداد 8045 کرلی، اس سے قبل سارو گنگولی 200 اننگز میں 8 ہزار رنز مکمل کرکے نمبرون تھے، سچن ٹنڈولکر نے 210 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ، سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کو 211 اور بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندرا دھونی 214 اننگزمیں اس مقام تک پہنچے تھے ۔