پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا

جمعرات 27 اگست 2015 11:22

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) پاکستان کے نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، شیڈول کے مطابق قومی ٹیم بلیک کیپس کے خلاف 3 ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم اگلے برس جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 15 جنوی کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا، دوسرا ٹی ٹونٹی 17 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 22 جنوری کو ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ویلنگٹن میں ہو گا، دوسرا ون ڈے 25 جنوری کو نیپئر اور تیسرا ون ڈے 31 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور آّسٹریلیا کے ساتھ بھی اپنے فیوچر ٹور کے شیڈول جاری کر دیئے ہیں ۔