پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزا یافتہ کرکٹرز کیلئے تربیتی پروگرام جاری کر دیا

جمعرات 27 اگست 2015 11:34

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزا یافتہ کرکٹرز کیلئے تربیتی پروگرام جاری کر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ کھلاڑیوں کے لئے پروگرام جاری کردیا ، تینوں کھلاڑیوں نوجوان کرکٹرز کو لیکچرز دینے کے ساتھ ساتھ فلاحی ادارے بھی جائیں گے اور رویہ بھی عاجزانہ رکھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پی سی بی نے سخت شرائط کے ساتھ پورا پروگرام جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تینوں کھلاڑی پی سی بی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر لیکچرز تیار کر کے سولہ ریجنز کے نوجوان کرکٹرز کو دیں گے ۔ محمد آصف اور سلمان بٹ فرسٹ کلاس کی بجائے پہلے ڈسٹرکٹ اور کلب سطح کی کرکٹ کھیلیں گے جب کہ یہ شرط محمد عامر کے لئے نہیں ہے ۔ تینوں کھلاڑیوں کو نومبر تک فٹنس لیول بہتر کرنا ہو گا جس دوران وہ سماجی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔ تینوں کھلاڑیوں کا رویہ بھی عاجزانہ ہونا چاہیے اور آخری شرط محمد آصف اور سلمان بٹ کے لئے ہے کہ دونوں دو روز ماہر نفسیات سے لیکچرز بھی لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :