انگلش پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

جمعرات 27 اگست 2015 11:46

انگلش پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) انگلش پریمیئر لیگ میں آج دومیچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں سائوتھ ہیمپٹن اور ناروچ سٹی آمنے سامنے ہونگے ۔ دوسرا میچ سوانسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بدھ کے روز آسٹن ویلا اور سندرلینڈ کے میچ سے فٹ بال شائقین خوب محظوظ ہوئے ۔ آرسنل اور نیوکاسل کے درمیان بھی کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے گوڈی سن پارک میں مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کو دو گول سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس سمیٹے ، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔ دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں الیگزینڈر کولاروو نے مانچسٹر سٹی کی جانب سے پہلا گول داغا ۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں سمیر نصری نےگول کرکے ایورٹن کے شائقین کی مایوسی میں اضافہ کردیا ۔ چیلسی کو ابتدائی دو میچز میں صرف ایک پوائنٹ ہی پوائنٹ مل سکا تاہم تیسرے میچ میں چیلسی کی ٹیم بھرپور فارم میں نظر آئی ۔ دفاعی چیمپئن نے ویسٹ بروم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے پچھاڑا ۔