لاہور : پہلے تولو پھر بولو، معروف بالی وُڈ فلمسٹار سیف علی خان بُری طرح پھنس گئے۔

لالی وُڈ فلمسٹار شان نے سیف علی خان کی بولتی بند کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 11:50

لاہور : پہلے تولو پھر بولو، معروف بالی وُڈ فلمسٹار سیف علی خان بُری ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : بھارتی فلم ”فینٹم “ کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد ہونے کے بعد عوام میں انتا غم و غصہ اور ردعمل دیکھنے میں سامنے نہیں آیا جتنا بالی وُڈ فلمستار سیف علی خان کے بیان پر رد عملسامنے آیا . سیف عی خان کے پاکستان مخالف بیان پر پاکستانیوں نے یکجان اور متحد ہو کر سوشل میڈیا پر اُبھر کر سامنے آئے ہیں.

سیف علی خان کے بیان پر پاکستانی فلسمٹار اور اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا. جس کے بعد پاکستانی فلمسٹار شان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور سیف علی خان کو منہ توڑ جواب دے دیا.

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سیف علی خان نے مسلمان ہونے کے باوجود پاکستان سے متعلق اس قسم کے بیان پر انہیں بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. اور پھر کسی نے صحیح ہی کہا ہے کہ پہلے تولو اور پھر بولو...

پاکستانی فلمسٹار شان نے سیف علی خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہمسایہ ملک سے متعلق ایسا بیان دینے سے قبل سیف علی خان کو خود اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئیے.

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بُک پر شان نے سیف علی خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک اسٹیٹس دیا. جس میں انہوں نے سیف علی خان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں بے ایمان سیف کہہ ڈالا.

لاہور : پہلے تولو پھر بولو، معروف بالی وُڈ فلمسٹار سیف علی خان بُری ..

متعلقہ عنوان :