یونیسیف نے نواک جوکووچ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

جمعرات 27 اگست 2015 12:02

یونیسیف نے نواک جوکووچ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے حکام کے ہمراہ نیویارک میں تقریب کے دوران ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ کو خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نواک جوکووچ 2011ء سے سربیا کے لیے یونیسف کے سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں اور اب وہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے دنیا بھر میں بچوں کی نشو ونما اور ترقی کے لیے کام کریں گے ۔ اس موقع پر ٹینس سٹار جوکووچ نے بچوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی خواب کی تعبیر اور دنیا میں کچھ بننے کے لیے ہمت اور بہادری کی ضرورت ہوتی ہے ۔