علی ظفر کی پرفارمنس کو بھارتی فنکاربھی سراہنے لگے

جمعرات 27 اگست 2015 12:04

علی ظفر کی پرفارمنس کو بھارتی فنکاربھی سراہنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) علی ظفر کی کوک اسٹوڈیو میں پرفارمنس کو پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی فنکار بھی سراہنے لگے، ریتھک روشن کہتے ہیں علی ظفر کا راک اسٹار گانا سن کر مزہ آ گیا۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے کوک اسٹوڈیو میں راک اسٹار ٹائٹل سے بننے والے گانے پر ایسی پرفامنس دی کہ سننے والے جھومے بنا نہ رہ سکیں ،بالی ووڈ کے معروف فنکار ریتھک روشن بھی راک اسٹار سن کر راک ہو گئے، ٹوئیٹر پر علی ظفر کو سراہا اور کہا مزہ آگیا،علی ظفر کا گانا ہی نہیں ان کا انداز اور انرجی بھی کچھ ایسی رہی کہ کوئی تعریف کئے بنا نہ رہ سکا،، عدنان سمیع نے بھی علی کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا،بالی ووڈ پرڈیوسر تنجو گرج نے کہا کہ علی نے امریکی راک اسٹار ایلوس پریلسے کی یاد دلادی ،فہد مصطفی نے ٹوئیٹ کیا کہ راک اسٹار نے اپنا سکہ جما دیا،ماہرہ خان نے بھی منفرد انداز میں علی ظفر کی تعریف کی۔