ہالی ووڈ فلم ”دی ٹرانسپورٹر ریفیولڈ“ 4ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 27 اگست 2015 12:04

ہالی ووڈ فلم ”دی ٹرانسپورٹر ریفیولڈ“ 4ستمبر کو سینما گھروں کی زینت ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم دی ٹرانسپورٹر ریفیولڈ کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا، فلم چار ستمبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم دی ٹرانسپورٹر ریفیولڈ کا آخری ٹریلر جاری کر دیا گیا،فلم میں برطانوی اداکار ایڈ اسکرن نے سابق ایجنٹ کا کردار نبھایا ہے، جو بینک لوٹنے والے گینگ کے چنگل میں پھنس جاتا ہے،ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم چار ستمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی، جبکہ فرانس میں فلم نو ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔