آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا،محکمہ موسمیات

جمعرات 27 اگست 2015 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی فاٹا ، راولپنڈی،اسلام آباد، سرگودھا،لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، ہزارہ، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں46ڈگری سینٹی گریڈجبکہ دالبندین45، سبی42، چلاس، شہید بینظیرآباد،سکھر، نورپورتھل، رحیم یارخان اور بھکر میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :