پاکستان کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

جمعرات 27 اگست 2015 12:16

پاکستان کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)پاکستان کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی ۔ نیوزی لینڈنے محدود اوورز کی سیریزکے شیڈول کااعلان کردیا۔سیریز 3ون ڈے اور 3ٹی 20میچز پر مشتمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان 17،15 اور 22 جنوری کو ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے ‘ون ڈے سیریز کے میچز 28 ‘25 اور 31 جنوری کوہوں گے۔ پہلا ٹی20میچ15 جنوری کو آکلینڈ ‘دوسرا 17جنوری کو ہیملٹن اور تیسرا میچ ولنگٹن میں 22 جنوری کو ہوگا۔