ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی یکم ستمبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

جمعرات 27 اگست 2015 12:52

ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی یکم ستمبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلا جائے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ فاسٹ باؤلرمحمد عامر ایونٹ میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز اس مرتبہ قائد اعظم ٹرافی کی بجائے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سولہ ڈومیسٹک ٹیموں کے درمیان یکم سے پندرہ ستمبر تک میلہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سجے گا۔

ایونٹ کے میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ مختصر فارمیٹ کا رواں برس یہ دوسرا ایونٹ ہے۔ اس سے پہلے فیصل آباد میں کھیلا گیا سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سیالکوٹ سٹالینز نے اپنے نام کیا تھا ، راولپنڈی میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے۔