آئرلینڈ اگلے سال پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا

جمعرات 27 اگست 2015 12:52

آئرلینڈ اگلے سال پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچوں کی میزبانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) آئرلینڈ 2016 کے موسم گرما میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ جون میں سری لنکا جبکہ اگست میں پاکستان کے خلاف دو دو ون ڈے میچ کھیلے گا۔ آئرش کپتان ولیئم پورٹر فیلڈ نے کہا کہ وہ بالکل اسی طرح کے میچوں کا بہت عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔

’ہم مسلسل ٹاپ ٹیموں کے خلاف میچ کھیلنے کے خواہش مند ہیں، اور یہ میچ بارش کا پہلا قطرہ ہیں‘۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ اور پاکستان آخری مرتبہ ورلڈ کپ میچ میںآ منے سامنے آئے تھے۔ اس میچ میں پورٹر فیلڈ کے شاندار 107 رنز کے باوجود آئرلینڈ سات وکٹوں سے ہرا تھا۔مئی 2013 میں پاکستان کے آخری مرتبہ دورہ آئرلینڈ میں پال سٹرلنگ کی سینچری اور کیون او برائن کے ناقابل شکست 84 رنز کے بدولت میزبان ٹیم نے ڈرامائی انداز میں پہلا ون ڈے میچ برابر کر دیا تھا۔دوسرے مقابلے میں ایڈ جوائس کے 116 ناٹ آوٴٹ کی بدولت آئرلینڈ نے 229 رنز بنائے تھے، لیکن پاکستان نے 7-133 سے ریکور کرتے ہوئے دو وکٹوں سے میچ جیتا۔سری لنکا نے گزشتہ سال آئرلینڈ کا دورہ کرتے ہوئے پہلا ون ڈے 79 رنز سے جیتا تھا۔