یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم نے یوتھ گرین کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو شکست دیکر یوتھ چیلنج کرکٹ کپ جیت لیا

جمعرات 27 اگست 2015 12:58

یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم نے یوتھ گرین کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو ..

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم نے 3میچوں کی سیریز پر مشتمل یوتھ چیلنج کرکٹ کپ2015ء کا تیسرامیچ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم اٹک میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوتھ گرین کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو 48رنز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کرلی ہے ، یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے علی نے اپنے ڈبیو پر صرف 45گیندوں پر 14چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے 87رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ شہرہ آفاق سپر سٹاراسپن باوٴلر بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمو د مودی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اوورز میں سے2اوورز میڈن کروا کر صرف 20رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کے قومی ٹیم کے سپن باؤ لر یاسر شاہ کی یاد تازہ کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کے کپتان محمد اویس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 25اوورز میں 9.60کی اوسط سے 240رنز بنا ئے ، جس میں یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے ڈبیو کرنے والے علی نے 87 رنز ، حافظ محمد افضال آف حضرو نے 47رنز، عامر نے 38 رنز، صدام حسین نے 23رنز، وقاص خان 17رنزاور انفال خالد نے 10گیندوں پر 8رنز بنائے ،یوتھ گرین کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے عمران خان نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایاز خان آفریدی ، طاہر گل اور سر نصیر احمد نے 1,1وکٹ حاصل کی ، جواب میں241رنز کے پہاڑ جیسے مشکل ترین ہدف کے تعاقب میں یوتھ گرین کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم 192رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، جس میں ارسلا خان نے 72رنز ، ایاز خان آفریدی نے 37 رنز، بلال احمد آف حضرو نے 25 رنز، عمران خان نے22 رنز، سر نصیر احمد نے7 رنزاور عزیزاحمد نے 6 رنزاوریوتھ گرین کرکٹ الیون اٹک کے کپتان نعمان اعجاز نے 7گیندیں کھیل کر صرف 2رنز بنائے کیونکہ ان کو یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کے کپتان محمد اویس نے اپنے پہلے ہی اوور میں کلین بولڈ کرکے پوولین بھیج دیا تھا ، یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے شہرہ آفاق سپر سٹاراسپن باوٴلر بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمو د مودی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹیں، کپتان محمد اویس اور احتشام علی آف حاجی شاہ نے2,2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شیر خان شنواری نے1وکٹ حاصل کی ہے ، اس طرح یوتھ ریڈ کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم نے یہ میچ48رنز سے جیت کر 3میچوں پر مشتمل یوتھ چیلنج کرکٹ کپ 2015ء کی سیریز بھی2-1سے جیت لی ہے، میچ کے اختتام پر سانحہ شادی خان کے شہداء وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی (ایس ڈی پی او) تحصیل حضرو سرکل سید شوکر شاہ گیلانی کی یاد میں 1منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سانحہ شادی خان کے شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے گراوٴنڈ میں خصوصی دعا بھی کی گئی-

متعلقہ عنوان :