اسلام آباد: داود ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں ہے، افغان طالبان کے دوسرے دور کی تاریخ فریقین خود طے کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 13:07

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) :ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے، میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجر اور بی ایس ایف حکام کی آئندہ ماہ ملاقات ہو گی، اقوام متحدہ اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ملاقات کی تجویز نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستا ن اور امریکا کے مابین اچھے تعلقات سمیت دفاعی تعاون بھی شامل ہے، وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے البتہ دورے کی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت مذاکرات شرائط کی بنیاد ر ہونے کاکو ئی فائدہ نہیں،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کابل میں سفارتخانے اور عملے کی حفاظت کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے کیونکہ سفارتخانے اور عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کو ہر اس معاملے پر باخبر رکھے گاجو باعث تشویش ہے قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرپاکستانی غیر ضروری سفر نہ کریں، انہوں نے بتایا کہ دوست ممالک یو این کے ذریعے پتہ لگ رہے ہیں کہ اسرائیل میں پاکستانی قید ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

افغان طالبان مذاکرات سے متعلق قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوسرے دور کی تاریخ فریقین خود طے کریں گے۔