پاکستان کرکٹ بورڈ بدستور بھارت سے سیریز کے سہانے خواب دیکھنے میں مصروف

جمعرات 27 اگست 2015 13:28

پاکستان کرکٹ بورڈ بدستور بھارت سے سیریز کے سہانے خواب دیکھنے میں مصروف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ بدستور بھارت سے سیریز کے ”سہانے خواب“ دیکھنے میں مصروف ہے، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ کثیر مالی فائدہ سمیٹنے کا موقع آسانی سے ضائع نہیں کرسکتے، ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، اگلے ماہ صورتحال زیادہ واضح ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اگلے 8 برس کے دوران کئی سیریز کھیل کر بلین ڈالرز کمانے کے سبز باغ دکھا کر بگ تھری کی حمایت پر راضی کیا تھا،اب وہ حسب توقع سیاسی کشیدگی کو جواز بناکر اس سے بدک رہا ہے، پھر بھی پی سی بی بدستور بھارتی سیریز سے حاصل ہونے والے ڈالرز کے سہانے خواب دیکھنے میں مصروف ہے۔

طاقتور ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بطور بورڈ سربراہ بھارت کے ساتھ 2015 سے 2022 تک 6 سیریز کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت پہلی سیریز رواں برس دسمبر میں کھیلی جانی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سیاسی کشیدگی کو جواز بناکر تقریباً سیریز سے انکار کرچکے مگر نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ سرحد پار سے جو بھی سیاسی بیانات آرہے ہیں ہمیں ان کی کوئی پروا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :