عالیہ بھٹ نے فلم”اڑتا پنجاب“ کے لیے اپنا وزن کم کرلیا

جمعرات 27 اگست 2015 14:10

عالیہ بھٹ نے فلم”اڑتا پنجاب“ کے لیے اپنا وزن کم کرلیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بالی ووڈ میں اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم”اڑتا پنجاب“ کے لیے اپنا وزن کم کرلیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ فلموں میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے کئی اداکار اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتے ہیں جس میں وزن کی کمی یا اضافہ اور بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے خطرناک مناظر کی عکس بندی تک شامل ہے تاہم اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ”اڑتا پنجاب“ میں کردار کے لیے وزن کم کرلیا ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے کی فلم اڑتا پنجاب میں منفرد کردار ادا کررہی ہوں جس کے لیے وزن میں کمی ضروری تھی اسی لیے کردار میں حقیقی رنگ دینے کے لیے اپنا وزن کم کیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم”دنگل“ اور دبنگ اسٹار سلمان خان نے نئی آنے والی فلم”سلطان“ کے لیے اپنا وزن بڑھائیں گے۔