فلم میں کام کے دوران ہمیشہ بہت لطف اندوز ہوتی ہوں‘ایشوریا رائے

جمعرات 27 اگست 2015 14:10

فلم میں کام کے دوران ہمیشہ بہت لطف اندوز ہوتی ہوں‘ایشوریا رائے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ دنیا انہیں سابق ملکہ حسن کی حیثیت سے جانتی ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ کے طور پر پہچانی جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی ملک سے باہرجاتی ہیں تو انہیں سابق ملکہ حسن یا ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کے حوالے سے جانا جاتا ہے جس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں لیکن وہ دنیا کی ایسی فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں جہاں شہرت اور معاوضے کے علاوہ منافع بھی ملتا ہے۔

وہ قومی اداکارہ ہیں اور اسی حیثیت سے دنیا میں پہچان بنانا چاہتی ہیں۔سابق ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کے دوران وہ ہمیشہ بہت لطف اندوز ہوتی ہیں، وہ نہیں جانتی کہ کافی عرصے بعد بڑے پردے پرآنے پر نروس ہیں یا نہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ انکا یہ نیا سفر اچھا ثابت ہوگا۔ جذبہ میں وہ پہلی بار وکیل کا کردار نبھارہی ہیں جس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے اور اس کے لئے انہوں نے عدالتوں میں ہونے والی کارروائیوں کو بھی خوب سمجھا ہے۔