پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو ہزاروں پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف

جمعرات 27 اگست 2015 14:12

پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو ہزاروں پاکستانی شناختی کارڈ جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو ہزاروں پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہواہے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے 79 ہزار 816 شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں اور مشکوک افغان باشندوں کے شناختی کارڈز کی چھان بین کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد نے نادرا عملے کی ملی بھگت اور غلط دستاویزات کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کررکھے ہیں وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے نشاندہی ہونے پر پہلے مرحلے میں 79 ہزار 816 شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں اورپاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے مشکوک افغان باشندوں کے شناختی کارڈز کی چھان بین کا عمل تیز کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل افغان باشندوں کو سات سال تک قید اور پاکستان سے نکالے جانے کی سزا ہوسکتی ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کوجاری کئے گئے پاکستانی شناختی کارڈز کی تعداد اندازے سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :