امریکہ پاکستان کو دووائپر جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کر یگا ‘ برطانوی جریدہ
جمعرات 27 اگست 2015 14:13
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) برطانوی جریدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو 6ارب روپے کے 2وائپر جنگی ہیلی کاپٹر اگست2018 تک فراہم کرے گا۔ برطانوی ہفتہ وار دفاعی جریدے ’IHS Jane‘ کے مطابق پاکستان کے لئے جنگی ہیلی کاپٹرز کی تیاری اور فراہمی کا ٹھیکہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیل ہیلی کاپٹر کمپنی کو دے دیا گیا پاکستان کا امریکہ سے ہیلی کاپٹر اور ہیلفائر میزائل کا معاہدہ رواں برس اپریل میں ہو ا تھا۔
معاہدے کا صرف 10فیصد تقریباً 58ملین ڈالر کا معاہدہ دے دیا گیا ہے۔ 15ہیلی کاپٹروں میں 6ارب روپے سے زائد کے 2وائپر ہیلی کاپٹر 2018میں پاکستان کو فراہم کر دیئے جائیں گے، باقی 13اس کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع کا گزشتہ روز مختلف دفاعی ساز و سامان کے لئے 60ارب 44کروڑ روپے کا معاہدہ بیل ہیلی کاپٹر سے طے ہوگیا کنٹریکٹ میں پاکستان کیلئے AH-1Zوائپر جنگی ہیلی کاپٹروں کی تیاری اور فراہمی بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
پاکستان
نے رواں برس اپریل میں 15جنگی ہیلی کاپٹر AH-1Zکی فروخت کی درخواست کی تھی اور اس معاہدے پر دستخط کی پہلی سرکاری تصدیق بھی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ 15ہیلی کاپٹروں میں سے اس مرحلے پر کتنے ہیلی کاپٹروں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی درخواست پر دفاعی ساز و سامان کی فراہمی کے لیے امریکی وزارت دفاع کی سلامتی کو آپریشن ایجنسی نے نوٹیفکیشن جاری کیا اس میں 1000ہیل فائر میزائل بھی شامل ہیں۔ پاکستان کیلئے وائپر ہیلی کاپٹروں اور ہیل فائر میزائل شمالی وزیرستان سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن میں معاون ثابت ہوں گے ‘پاکستان کوبرا ہیلی کاپٹروں کی جگہ وائپر ہیلی کاپٹر تبدیل کرنا چاہتا ہے، امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پاکستان نے چین سے چیگ ڈبلیو زیڈ ٹن جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کیے پاکستان نے روس سے ایم آئی 35جنگی ہیلی کاپٹر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.