شہباز سینئر سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

جمعرات 27 اگست 2015 14:19

شہباز سینئر سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) سابق اولمپئین شہباز سنیئر پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیکرٹری کے عہدے کے مضبوط امیدوار بن گئے ۔ سابق اولمپیئن اختر رسول کے صدارت کے عہدے سے فارغ ہونے اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے قریبی عزیز بریگیڈیئر ریٹائرڈ سجاد کھوکھر کے نئے صدر بننے کے بعد سے پی ایچ ایف میں مزید بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہاکی فیڈریشن میں صدر کے بعد دوسری بڑی کرسی سیکرٹری کی ہے جس کے لئے شہباز سینئر مضبوط امیدوار بن چکے ہیں ان سے پہلے بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم نواز کا نام پیش پیش تھا لیکن حکومتی حلقوں نے شہباز سنیئر کے نام کی حمایت کی ہے ۔ سیکرٹری کے عہدے کے بعد نئے چیف سلیکٹر اور کوچنگ پینل کو بھی حتمی شکل دی جائے گی جن کے ناموں پر مشاورت کی جا رہی ہے ۔