ایجنٹ کے بغیر ہالی وڈ میں کام مشکل سے ملتا ہے ‘ عرفان خان

جمعرات 27 اگست 2015 14:37

ایجنٹ کے بغیر ہالی وڈ میں کام مشکل سے ملتا ہے ‘ عرفان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ ہالی وڈ میں کام حاصل کرنے کیلئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور کوئی بھی کردار حاصل کرنے کیلئے ایجنٹ کی مدد لینی ہی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کچھ سال پہلے تک مجھے ہالی وڈ سے کام نہیں ملتا تھا لیکن اب ایجنٹ کی مدد سے کام ملنے لگا ہے لیکن ایجنٹ ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ کو ضرور کام ملنے لگ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایجنٹ صرف ایک پل ہوتا ہے، آپ کو کام اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر ہی ملتا ہے، ہالی وڈ میں اگر کسی اداکار کو کام چاہیے تو یہ کام ایجنٹ ہی کر سکتا ہے اور وہاں کا یہی اصول ہے۔