مسلمان ماڈل کا اٹلی کے بڑے مقابلہ حسن میں شرکت کا اعلان

جمعرات 27 اگست 2015 14:37

مسلمان ماڈل کا اٹلی کے بڑے مقابلہ حسن میں شرکت کا اعلان

روم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان ماڈل نے ملک کے بڑے مقابلہ حسن میں شرکت کیلئے منعقد ہونے والے مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرکے نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔شمال مشرقی اٹلی سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ اہلم البرنیس نے مقابلہ حسن ’مس اٹیلیا‘ میں شرکت کا اعلان کیا تو جہاں بڑے پیمانے پر ان کے حمایتی سامنے آگئے وہیں ان پر تنقید کرنے والے بھی میدان میں آگئے۔

وہ اب کوالیفائنگ راوٴنڈ کے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں اور قوی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ کامیاب ہوجائیں گی۔ اس موقع پر ماڈل کا مذہب بڑے پیمانے پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ان پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کا مذہب اسلام کے ساتھ تعلق اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ ’مس اٹیلیا‘ جیسے شرمناک مقابلوں میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

اپنے فیس بک پیج پر ایک پیغام میں اس کا کہنا ہے کہ میں اسلام اور دیگر مذاہب کا مکمل احترام کرتی ہوں اور میں فن کی خاطر دوسری تمام شر کاء کی طرح مس اٹلی کے مقابلے میں حصہ لیرہی ہوں اور ٹائیٹل جیتنا چاہتی ہوں مس اہلام البرینس ماڈل اور پی آر ہوسٹس کے طورپر کام کرتی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ میری مغربی طرز زندگی والی فیملی نے میری چوائسز کی بھرپور حمایت کی ہے اور وہ مس اٹلی کیا?خری کوالیفائنگ راؤنڈ میں کامیابی کے لئے پرامید ہے جو اگلے ماہ شروع ہوگا۔