سنی لیون اور بھارتی گلوکار شان کینیا میں دھوم مچائیں گے

جمعرات 27 اگست 2015 14:37

سنی لیون اور بھارتی گلوکار شان کینیا میں دھوم مچائیں گے

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) کینیا میں بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون اور بھارتی گلوکار شان کو پروگرام میں پرفارم کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیا کے شہر نیروبی میں 5 ستمبر ہونے والے ایک میوزیکل پروگرام میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور شان اپنے اپنے جوہر دیکھاتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون اپنے ان دنوں شوہر کے ہمراہ امریکہ کے شہر لاس انجلس میں ہے ، جبکہ اس سے قبل وہ ایک میوزیکل پروگرام میں شرکت کے لئے سنگاپور بھی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سنی لیون نے اپنے لاس انجلس اور سنگاپور کے دورے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اپنے ٹوئٹس اور تصاویر سے آگاہ کیا۔رواں ہفتے اداکار، ڈائریکٹر اور گلوکار فرحان اختر ان کے ” زندہ ہو تم ” موسیقی دورے کے تحت نیروبی میں پارک لینڈ سپورٹس کلب میں ایک شو منعقد کیا گیا تھا۔دریں اثنا، بھارتی نڑاد کینیا کے سب سے مشہور فیشن ڈیزائنر سونو شرما بھی کینیا ورلڈ فیشن فیسٹا 2015 منعقد کریں گے۔جو کہ کینیا کے شہر نیروبی میں 29 اور 30 اگست کو پیش کیا جائے گا۔