کترینہ کیف اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ”کل جس نے دیکھا“ کی عکسبندی شروع

جمعرات 27 اگست 2015 14:42

کترینہ کیف اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ”کل جس نے دیکھا“ کی عکسبندی ..

ممبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ”کل جس نے دیکھا“ کی عکسبندی شروع ہوگئی۔ فلم بندی کا آغاز لندن کے ایک مقام سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

فم محبت کی کہانی ہے جس میں کترینہ اور سدھارتھ عمر کے مختلف حصوں میں دیکھائے جائیں گے۔ سدھارتھ کی کترینہ کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی۔ سدھارتھ کے مطابق فلم کی کہانی ایک ہلکی پھلکی منفرد لو سٹوری ہے جو لوگوں کو پسند آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ماردھاڑ سے بھرپور اپنی فلم ”برادرز“ کی کامیابی سے بہت خوش ہیں اور اب فلم ”کل جس نے دیکھا“ کیلئے بے حد پرجوش ہیں۔