آسٹریلوی ٹینس پلیئر نک کرگوئس پر پابندی عائد ، 2500 ڈالر جرمانہ

جمعرات 27 اگست 2015 15:11

آسٹریلوی ٹینس پلیئر نک کرگوئس پر پابندی عائد ، 2500 ڈالر جرمانہ

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) آسٹریلیا کے نوجوان ٹینس سٹار نک کرگوئس تیزی سے ’’ ٹینس کے بگڑے بچے‘‘ کی شہرت حاصل کرتے جارہے ہیں اور انہوں نے گذشتہ دنوں سوئس پلیئر سٹین سلاس وارنکا کی گرل فرینڈ کیخلاف نازیبا گفتگو کی جس پر ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز نے ان پر 28 دن کی معطل پابندی اور 2500 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے شروع میں راجرز کپ میچ کے دوران کرگوئس نے وارنکا کی گرل فرینڈ کے بارے واہیات ریمارکس دیئے تھے ، اے ٹی پی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کرگیوس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا ۔ واضح رہے کہ کرگوئس نے اپنے بیان پر معذرت کر لی تھی لیکن وارنکا نے ان کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی تھی ۔ اے ٹی پی کا کہنا ہے کہ آئندہ چھ ماہ تک ان کے طرزعمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی، اگر انہوں اس دوران دوبارہ غلطی کی تھی یہ سزا لاگو ہوجائے گی اور جرمانہ ڈبل کردیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ان پر وقوعہ کے وقت بھی 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔