خواتین کی قومی ہینڈ بال ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ نصیر احمد

جمعرات 27 اگست 2015 15:15

خواتین کی قومی ہینڈ بال ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ..

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی ویمن ہینڈبال ٹیم کے کوچ نصیر احمد نے خواتین کی قومی ہینڈ بال ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور قومی ٹیم پہلی بار سیف گیمز میں شرکت کر رہی ہے۔ سیف گیمز10 سے 20 جنوری تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 15 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں جن میں رائیسہ، مافیہ، ساجدہ، آمنہ، عاصمہ، عاسیمہ، عائشہ، خالدہ، پروین، ثاقہ، سدرہ، سحر، آمنہ اور زہرہ شامل ہیں ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان واپڈا اور پنجاب سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں دوسیشن میں صبح و شام تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں جم اور فزیکل ٹریننگ شامل ہے، نصیر احمد نے بتایا کہ قومی ٹیم سیف گیمز میں پہلی بار شرکت کر رہی ہے اور قومی ٹیم کیلئے بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سخت حریف ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم نے 2013 ء میں بھارت میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین ہینڈبال چیمپئن شپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھا کر سلور میڈل حاصل کیا۔ بنگلہ دیش نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس ایونٹ میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔