شہباز سینئر پی ایچ ایف میں سیکرٹری کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار

جمعرات 27 اگست 2015 15:17

شہباز سینئر پی ایچ ایف میں سیکرٹری کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سابق اولمپئین شہباز سنیئر پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیکرٹری کے عہدے کے مضبوط امیدوار بن گئے۔ سابق اولمپیئن اختر رسول کے صدارت کے عہدے سے فارغ ہونیاور سجاد کھوکھر کے نئے صدر بننے کے بعد سے پی ایچ ایف میں مزید بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔

(جاری ہے)

ہاکی فیڈریشن میں صدر کے بعد دوسری بڑی کرسی سیکرٹری کی ہے جس کے لئے شہباز سینئر مضبوط امیدوار بن چکے ہیں ان سے پہلے بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم نواز کا نام پیش پیش تھا لیکن حکومتی حلقوں نے شہباز سنیئر کے نام کی حمایت کی ہے۔ سیکرٹری کے عہدے کے بعد نئے چیف سلیکٹر اور کوچنگ پینل کو بھی حتمی شکل دی جائے گی جن کے ناموں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔