چیمپئنز لیگ فٹبال ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے بروگز کو ہرا دیا

جمعرات 27 اگست 2015 15:21

چیمپئنز لیگ فٹبال ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے بروگز کو ہرا دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے کلب بروگز کو 0-4 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کی گروپ سٹیج کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور کلب بروگز کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔ مانچسٹر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب تگنی کا ناچ نچایا اور میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے کامیابی حاصل کر کے چیمپئنز لیگ کی گروپ سٹیج کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے وین رونی شاندار ہیٹ ٹرک سکور کرکے نمایاں رہے ۔