کینکٹی کٹ ٹینس ، کیرولین ووزنیاکی نے الیسن ریسک کو ہرا دیا

جمعرات 27 اگست 2015 15:26

کینکٹی کٹ ٹینس ، کیرولین ووزنیاکی نے الیسن ریسک کو ہرا دیا

ڈنمارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے میچ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے امریکہ کی الیسن ریسک کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کا مقابلہ الیسن ریسک کیساتھ ہوا۔ ڈنمارک کی سٹار پلیئر نے امریکی حریف کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد الیسن ریسک کو زیر کیا۔ کیرولین ووزنیاکی نے چھ صفر اور چھ دو سے میچ جیت کر کامیابی حاصل کی۔