قائمقام سپیکر کی چئیر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شاہیاپل کی مر مت کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
جمعرات 27 اگست 2015 16:15
اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اوالین ترجہیات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔وہ ایبٹ آباد اور حویلیاں کے معزز ین کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔
قائمقام سپیکر نے کہا کہ معاشی تر قی کے لیے ذرائع آمدورفت کا بہتر ہوناکلیدی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ وفاقی حکو مت عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لیے شاہراروں کی تعمیر وترقی کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔(جاری ہے)
ہزارہ ڈویژن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہو ئے ا نہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ہزارہ ڈویژن کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور اربوں روپوں کی لاگت سے ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے ،خانپور سے ہری پور روڈ کی تعمیر اور موجودہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کا م ہو رہا ہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزارہ ڈویژن میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گاقائمقام سپیکر نے معززین علاقہ کی نشان دہی پر چیر مین NHAکو حسن ابدال کے قریب ،ایبٹ آبادہائی وے پر قائم شاہیا پل کی اپ گر یڈیشن اور مرمت کے کام کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی وفد کے شرکاء نے ہزارہ ڈویژن کی تر قی خصوصا ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کے منصوبے کے لیے قائمقام سپیکر کی کاوشوں کو سراہا معزز ین نے وفاقی حکومت کی طرف سے حسن ابدال سے ایبٹ آباد تک ہائی وے پر تعمیر شدہ پلوں کی اپ گریڈیشن اور ہائی وے کی کشادگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن سے ہزارہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئی ہیں تا ہم انہوں نے قائمقام سپیکر کو آگاہ کیاکہ ہائی وے پر موجود شاہیا پل کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خطرہ ہے۔ وفدکے شرکاء نے موجودہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسییوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.