”کس کس کو پیار کروں“ میں ہیرو کے کردار کیلئے کپیل شرما بہترین انتخاب تھا، عباس مستان

جمعرات 27 اگست 2015 16:37

”کس کس کو پیار کروں“ میں ہیرو کے کردار کیلئے کپیل شرما بہترین انتخاب ..

ممبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بالی وڈ ہدایت کار عباس مستان نے کہا ہے کہ فلم ”کس کس کو پیار کروں“ میں ہیرو کے کردار کیلئے کامیڈین کپیل شرما سے بہترین انتخاب کوئی ثابت ہی نہیں ہو سکتا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار عباس مستان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ جب انہوں نے فلم ”کس کس کو پیار کروں“ کا سکرپٹ پڑھا تو ان کے ذہن میں ہیرو کے اہم کردار کیلئے جس شخص کا چہرہ آیا وہ کامیڈین کپیل شرما کا تھا۔

کپیل سے زیادہ اس کردار کیلئے موزوں انتخاب کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ کپیل نے فلم میں جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا، لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں ارباز خان، سمرن کور اور ایلی اور رام شامل ہیں۔ فلم 25 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔