اسلام آباد : مسلم لیگ ن این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخاب لڑے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 16:49

اسلام آباد : مسلم لیگ ن این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخاب لڑے گی۔ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہری پور میں عمران خان کی حکومت ہونے کے باوجود ن لیگ نے کامیابی حاصل کی. انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان محض لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ہی تقریر کر سکتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ٹربیونل کے فیصلے پر اسٹے آرڈر نہیں بلکہ انتخابات میں حصہ لیں گے. انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں. عمران خان کو چاہئیے کہ ایاز صادق کے مد مقابل آئیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھاگنے نہیں دیں گےانہوں نے چیلنج کیا کہ عمران خا ن کو اگر خود پر اعتماد ہے تو ایاز صادق کے حلقے میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیں.

ضرب عضب میں حکومت کا دست بازو بننے کی بجائے دھرنا سیاست کا سہارا لیا. انہوں نے کہا کہ ان دونوں حلقوں میں الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کو منہ توڑ جواب دیں گے.وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر دھرنے کے بعد ہماری رفتار میں اضافہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اچھے چوکے اور چھکے لگاتے ہیں. عمران خان جتنی بھی کوشش کر لیں ترقیاتی ایجنڈے سے ہمیں نہیں روک سکتے . انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے عوام ہی تھرڈ امپائر ہیں لیکن عمران خان کے لیے نہ جانے کتنے امپائر موجود ہیں. ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی انتقامی کارورائی پر یقین نہیں رکھتے.عمران خان قوم کی خوشیوں میں خلل ڈال رہے ہیں.