وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن محمد امتیاز تاجور کے اعزاز میں ڈی جی نیشنل ٹریننگ بیورو ڈاکٹر فیاض رانجھا کا عشائیہ

جمعرات 27 اگست 2015 17:01

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن محمد امتیاز تاجور کے اعزاز میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل ٹریننگ بیورو ڈاکٹر فیاض رانجھا نے عشائیہ دیا گیا اس موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت محمد بلیغ الرحمن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ سکل ڈیویلپمنٹ کونسل کے چئیرمین میاں اکرم فرید بھی اس موقع پر موجود تھے عشائیے کی صدارت کے فرائض فیاض رانجھا نے انجام دئے جبکہ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر مملکت تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن اور منسٹری برائے تعلیم و تربیت کے سیکرٹری ایجوکیشن محمد امتیاز تاجورنے شکریہ ادا کیا اورسکل ڈیویلپمنٹ کونسل اور نیشنل ٹریننگ بیوروکے کردار،کامیابیوں اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار قابل ستائش ہے یہ ادارہ ایسی فنی تربیتیں فراہم کر رہا ہے جو معیاری ہیں اور آج کے دور سے مطابقت بھی رکھتی ہیں یہ ادارہ فن کے حوالے سے انتہائی اہم کام کر رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ مستقبل میں بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گاعشائیے کے اختتام پر سکل ڈیویلپمنٹ کونسل کے چئیرمین میاں اکرم فرید کے امتیاز تاجور کو ایس ڈی سی کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کیاس موقع پر ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ،این ایل سی کے ہیڈ برگیڈئیر(ر) جمیل ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔