تحر یک انصاف کا قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں متوقع ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

جمعرات 27 اگست 2015 17:01

تحر یک انصاف کا قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں متوقع ضمنی انتخابات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف نے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر دیا جبکہ عمران خان کے انتخابی حلقے میں امیدوار کا حتمی فیصلہ وقت آنے پر کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

جمعرارت کے روز تحر یک انصاف کے تر جمان نعیم الحق نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین مستعفی ہوں نہ ہوں اسکے باوجود تحر یک انصاف خواجہ سعد رفیق ‘صدیق بلوچ اور سردار ایاز صادق کے حلقو ں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے اور قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں جہا نگیر خان تر ین اور حامد خان ہی امیدوار ہوں گے اور عمران خان کے حلقے میں امیدوار کا فیصلہ وقت آنے پر ہی کیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہم تینوں نشستوں پر (ن) لیگ کو شکست دیں گے اور تحر یک انصاف کے امیدوار ہی کا میاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :