راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کے پانی کی سپلائی کیلئے ڈوچاڈیم کو منصوبے کے مطابق ہی تعمیر کیا جائے گا؛حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرادی

جمعرات 27 اگست 2015 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ راولپندی کو شہریوں کے پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے ڈوچاڈیم کو منصوبے کے مطابق ہی تعمیر کیا جائے گا۔ عدالت نے صوبائی حکومت کے جواب پر مقدمہ نمٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے 40 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے یہ اور ڈیم ان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے‘ شہریوں کی زندگی کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس دورات حکومت نے بتایا کہ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اس پر عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :