مرتضیٰ جاوید عباسی کا رشید گوڈیل کے صاحبزادے کو فون، رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی
جمعرات 27 اگست 2015 18:23
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی ٹیلی فون پر عیادت کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ قائم مقام سپیکر نے جمعرات کو رشید گوڈیل کے صاحبزادے کو ٹیلیفون کیا اور ان کے والد کی صحت کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی۔
انہوں نے رشید گوڈیل کی بہادری اور ثابت قدمی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف موقف کو سراہا اور کہا کہ رشید گوڈیل کی جمہوریت کے لئے بڑی خدمات ہیں، وہ ایک کہنہ مشق سیاستدان اور پارلیمنٹ کے سرگرم رکن ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے حلقہ کے عوام کے لئے آواز بلند کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رشید گوڈیل جلد پارلیمنٹ میں واپس آ کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.