پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر بریگیڈیئر بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

جمعرات 27 اگست 2015 18:40

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے پی ایچ ایف کی کانگریس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیاہے ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے 108 میں سے 86 ممبران نے شرکت کی، اجلاس کے بعد نومنتخب صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری رانا مجاہد علی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لئے سب کو محنت کرنی ہوگی اورپاکستان ہاکی فیڈریشن کا دفتر اسلام آباد میں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ لاہور میں ہی رہے گا،انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی بہتری کے لئے وقتی طور پرحکومت سے 10 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں اور مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کیا جائے گا، سجاد کھوکھر نے کہا کہ انتظامیہ کے حوالے سے آئندہ دو، تین روز میں فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ قوانین میں تبدیلی کے لئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں،قومی ٹیم کے ہیڈکوچ شہناز شیخ کے استعفیٰ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہناز شیخ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ،سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کاان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری رانا مجاہد علی نے بھی کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لیا اور فیڈریشن کے تمام معاملات شفاف طریقے سے حل کئے جائیں گے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ممبران کوٹی اے اور ڈی اے بھی دیا جائے گا جب حالات بہتر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :