قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے شاہجہان بلوچ کے ساتھ سابق آئی جی سندھ کے غیر مناسب روئیے بارے سندھ پولیس کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی، غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
جمعرات 27 اگست 2015 19:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی شاہجہان بلوچ کے ساتھ سابق آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کے غیر مناسب روئیے بارے سندھ پولیس کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی، سندھ پولیس غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع بونیر نے جماعت اسلامی کے ایم این اے شیر اکبر خان سے معافی مانگ لی۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس چیئرمین چوہدری اسد الرحمن رمدے کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز کے قبل ازیں قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے سوال استحقاق کا جائزہ لیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ دنوں سوئی ناردرن گیس کمپنی (رحیم یار خان) کے ڈپٹی منیجر شرافت علی نے ان کی کاٹن فیکٹری پر چھاپہ مارا تاہم انہوں نے ایم ڈی ایس این جی پی ایل کی جانب سے پیش کئے جواب پر اطمینان کا اظہار کیا، جس پر استحقاق کا سوال نمٹا دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.