Live Updates

ہم چین کے تعاون سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں، دھرنوں کی سیاست والے اندھیروں کا خاتمہ نہیں چاہتے، دورہ چین نہایت نتیجہ خیز تھا، توانائی کے منصوبے تیزی سے مکمل ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چین کے دورے سے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چین کے تعاون سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں، دھرنوں کی سیاست والے اندھیروں کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چین کے کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دورہ چین نہایت نتیجہ خیز تھا، توانائی کے منصوبے تیزی سے مکمل ہوں گے، چین نے توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کا آغاز کر دیا ہے، ہم چین کے تعاون سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، دھرنوں کی سیاست کرنے والے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات