سینیٹ قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس ، انٹرنیٹ اور تھری جی کی سہولیات سمیت دیگر امور پر غور

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے پی ایس ڈی پی سے 47،47 ارب رکھے گئے ہیں راولپنڈی سے مظفرآباد موٹر وے ، ریلوے لائن ، کیل سے گلگت بلتستان سٹرکیں اور شاؤنٹر پاس کی پی سی ون بن چکا ہے،وفاقی وزیرامور کشمیر برجیس طاہر

جمعرات 27 اگست 2015 19:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) سینیٹ قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وزارت کے کام کے طریقہ کار اور چیئرمین سینیٹ کو گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سہولت میں کم رفتاری اور تھری جی سہولت کے نہ ہونے کی عرضداشت کے علاوہ دوسرے امور زیر بحث آئے ۔

اجلاس میں سینیٹر ز باز محمد ، احمد حسن ، نجمہ حمید، صلاح الدین ترمذی کے علاوہ وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر ، سیکرٹری وزارت عابد سعید ، نے شرکت کی ۔وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے پی ایس ڈی پی سے 47،47 ارب رکھے گئے ہیں راولپنڈی سے مظفرآباد موٹر وے ، ریلوے لائن ، کیل سے گلگت بلتستان سٹرکیں اور شاؤنٹر پاس کی پی سی ون بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

دریائے سکردو ، ہنزہ ، گلگت پر مشتمل دریائے سندھ سے گلگت بلتستان کے ڈیموں سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی اور آزاد کشمیر کے دریاؤں سے 18 ہزار کلو میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے دیا میر بھاشا ڈیم سے 14 سو ارب کے اخراجات کے ذریعے45 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی بونچھی ڈیم سے 75 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے گلگت بلتستان کے ندی نالوں پر چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے ذریعے 5 سے 20میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے ہیں وزیراعظم نے 14 میگاواٹ بجلی منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے جس سے گلگت شہر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے اور گلگت میں اڑھائی ارب روپے سے کاڈیالوجی انسٹی ٹیٹوٹ کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

سینیٹر باز محمد کی طرف سے بھاشا ڈیم کی کاغذاتی کارروائی کے سوال پر وفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ ڈیم 38 ہزار ایکٹر پر مشتمل ہوگا 19 ہزار ایکٹر سرکاری زمین حاصل کر لی گئی ہے 2009 کے معاہدے کے تحت تین سال میں ادئیگیاں کر نی تھیں تاخیر کی وجہ سے 25 فیصد اضافی رقم کے15 ارب زائد ادا کرنے پڑے 40 ہزار کے قریب لوگ جنہوں نے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں دیں حکومت تنازعہ کھڑا کرنا نہیں چاہتی تھی گلگت بلتستان حساس علاقہ ہے پاک چین راہداری منصوبے کا یہ علاقہ بھی گزر گاہ ہوگا ۔

سیکرٹری نے سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی مد میں بلاک ایلوکیشن 15 ارب کے قریب ہے آزاد کشمیر نے حکومت کے اپنے ذریعے انکم ٹیکس اورا ن لینڈ ریونیو ہیں ۔وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 50 کروڑ اور گلگت بلتستان میں سیلابی امداد کیلئے 150 ملین مدد دی جمو ں کشمیر کے مہاجرین کی پاکستان میں جائیدادیں اور ان کا تحفظ وزارت کی ذمہ داری ہے جموں کشمیر مہاجرین کی کالونیاں پانچ شہروں میں بنائی گئی گوجرانولہ اور جہلم میں رہائشیں موجود ہیں اور تھری جی اور نٹرنیٹ کے حوالے سے آگاہ کیا کہ تھری جی سپکٹرم کی 2009 میں کی گئی نیلامی میں جی بی کو اس نیلامی میں شامل نہیں کیا گیا تھا یہ سہولت دینے کیلئے تین ماہ کا عرصہ درکار ہے اور نیٹ ورک کوریج کیلئے پاکستان کی طرح الگ یو ایس ایف فنڈ قائم کر دیا گیا ہے وفاقی وزیر برجیس طاہر نے آگاہ کیا کہ عطاآباد جھیل کی نئی سرنگ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان 3 ستمبر کو کریں گے 3 ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل دیو سائی پارک کے فیسٹول کا پروگرام موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے اور آگاہ کیا کہ عطا آباد جھیل کی وجہ سے 30 کلومیٹر بہہ جانے والی سٹرک سے شہریوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جانے کیلئے امریکہ نے پانی والی دوا یمبولینسیں فراہم کر دی ہیں ۔

چیئرمین کمیٹی پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اے جے کے اور جی بی میں پانی کے ذخائر کے حوالے سے الگ بریفنگ لی جانی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :