دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات مسترد ٗ حکومت ہو یا کوئی ادارہ ٗ دہشتگردی کا الزام قبول نہیں کرینگے ٗیہ الزام لگایا تو کھلی جنگ ہوگی ٗ پیپلز پارٹی
ہمارے چیئر مین کی اسلام آباد میں موجودگی کے دور ان موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ٗ ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ٗدہشتگردوں کیلئے بنائے گئے قوانین سیاستدانوں کے خلاف کیوں استعمال ہورہے ہیں ؟ججز کو گولیاں دینا پیپلز پارٹی کا وطیرہ نہیں ٗ شیریں رحمن اور قمر زمان کائرہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
جمعرات 27 اگست 2015 20:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے رہنماؤں پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالتوں کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت ہو یا کوئی ادارہ ٗ دہشتگردی کا الزام قبول نہیں کرینگے ٗیہ الزام لگایا تو کھلی جنگ ہوگی ٗ ہمارے چیئر مین کی اسلام آباد میں موجودگی کے دور ان موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ٗ ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ٗہمیں یہ بہت عزیز ہے لیکن دہشتگردوں کیلئے بنائے گئے قوانین سیاستدانوں کے خلاف کیوں استعمال ہورہے ہیں ؟ججز کو گولیاں دینا پیپلز پارٹی کا وطیرہ نہیں ۔
جمعرات کو یہاں پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیریں رحمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت ہمارے دیگر رہنما عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور ا بھی ہونے کیلئے تیار ہیں ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ہم جمہوریت کے خلاف کوئی کوشش نہیں کرسکتے کہ دھرنے دیں لیکن پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور یہ کارروائیاں ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں کیا نیب کو صرف پیپلز پارٹی نظر آرہی ہے ؟جو جمہوریت کا ہر اول دستہ رہی ہے اور ہم اب بھی ثابت قدم ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.