پاکستان کی پارلیمانی تاریخ بدقسمتی سے زیادہ خوشگوار نہیں رہی،چیئرمین سینیٹ
مختلف مواقع پر جمہوری نظام او رآئین کو پامال کیا جاتا رہا، جب تک غریب اور محنت کش عوام خوداٹھ کھڑا نہیں ہوگا جتنی قانون سازی کرلیں بے کار ہوگی،ہ نئی ویب سائٹ کی مدد سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ رسائی اور شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی،میاں رضاربانی کاتقریب سے خطاب
جمعرات 27 اگست 2015 20:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ بدقسمتی سے زیادہ خوشگوار نہیں رہی اور مختلف مواقع پر جمہوری نظام او رآئین کو پامال کیا جاتا رہا انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے غریب اور محنت کش عوام اس نظام کے دفاع کیلئے خوداٹھ کھڑے نہیں ہوں گے چاہیے جتنی بھی قانون سازی کی جائے وہ بے کار ہو گی اور یہ تب ہی ممکن ہو گا کہ جب عوام اپنے آپ کو اس نظام کے ساتھ وابستہ سمجھیں اور ان کا پارلیمنٹ کے ساتھ رابطہ مضبوط ہو ۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ویب سائٹ کے اجراء کے سلسلے میں منعقد ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور پارلیمان کے درمیان فاصلوں کو مٹانے اور پارلیمان کو زیادہ سے زیادہ اوپن کرنے کیلئے عوامی عرضداشتوں کا نظام شروع کیا گیا ہے اور یہ نظام انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ چل رہا ہے انہوں نے اس موقع پر خصوصی طور پر نئی روشناس کردہ ویب سائٹ کے بارے میں کہا کہ عوام آگاہی کیلئے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں اور نئی ویب سائٹ پر اب نہ صرف ایوان کی کارروائی اور کمیٹیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم ہونگی بلکہ اراکین کی حاضری کو بھی ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ مزید آگاہ کیا کہ سینیٹ کے تمام اراکین بشمول چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی تنخواہیں ، مراعات اور الاؤنسز وغیرہ بھی ویب سائٹ پر رکھے جائیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.