ریسکیو 15 کا اصل مقصدعوام اور پولیس میں اعتما د کے رشتے کو بحال کرنا ہے،سا جد کیا نی

فرسٹ رسپانس میں مزید بہتری کے لئے پولیس کو عوام کا تعاون درکار ہے،عوامی شکایات کے اندراج کے لئے ایک سیل قائم کیا جا رہا ہے،ایس ایس پی اسلام آباد

جمعرات 27 اگست 2015 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہا کہ ریسکیو 15 کا اصل مقصدعوام اور پولیس میں اعتما د کے رشتے کو بحال کرنا اور اسے بر قرار رکھنا ہے تاکہ عوا م اور پولیس محبت کے رشتے سے سرشار ہوں اور آپس کی دوریاں ختم ہو سکیں، فرسٹ رسپانس میں مزید بہتری کے لئے پولیس کو عوام کا تعاون درکار ہے ،عوامی شکایات کے اندراج کے لئے ایک سیل قائم کیا جا رہا ہے جس میں سیٹیزن کمیٹی کے ارکان کی تجاویز کو بھی شامل کیا جا ئے گا۔

یہ با تیں انہوں نے گزشتہ روز اسلام آ باد ریسکیو 15پر سٹیزن کمیٹی کے ممبر ان سے میٹنگ کے دوران کیں ۔ جس میں اے ایس پی ریسکیو 15محمد عمر اورارکان کمیٹی رفیع الد ین کو آ رڈینیٹر ، نعیم صدیقی ، امجد علی بخا ری ، محمد اسلم ، ڈاکٹراﷲ ودایا بلو چ ، محمد آ صف گجر ، مقصود تا بش ،محمد نو از گو ند ل ، رفاقت علی، ظفر بختا وری اور دیگر معزز اراکین کمیٹی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اراکین کمیٹی نے ایس ایس پی اسلام آ باد کی کا و شوں کی تعریف کر تے ہو ئے بھر پو ر تعاون کا یقین دلا یا ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہا کہ ریسکیو15کا ادارہ جہا ں پولیس کے ہمہ وقت عوام کی بھلا ئی کے کا موں میں مصروف عمل ہے۔ ریسکیو15عوام اور پولیس کو ایک دوسرے کے قریب لا رہی ہے اور اسی لیے اس ادارے کا قیام عمل میں لا یا گیا تھا ۔

پولیس میں اعتماد کی بحا لی کے لیے سٹیزن کمیٹی اپنا مثبت کر دار ادا کر ے ۔ انہو ں نے کہا کہ فرسٹ ریسپا نس کو درست کر نے لیے آ پ کے تعاون کی ضر ورت ہے اس کے لیے ہم ایک سا فٹ وئیر بنا رہے ہیں جس سے تما م افسران کو کسی بھی وقوعہ کے متعلق بذریعہ SMSاطلا ع دی جا ئے گی اور مو قع پر پہنچ کر کو نسی مدد بہم پہنچائی گئی کے متعلق فورا ٓگا ہ کیا جا ئے گا ۔

ایس ایس پی اسلام آبا د نے شرکاء میٹنگ کو یہ بھی بتا یا کہ اس کے علا وہ ہم کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں جس میں آ پ کی آ ر اء ( تجو یز) کو بھی شامل کیا جا ئے گا۔ تما م اراکین کمیٹی نے بھی اپنے خیا لا ت کا اظہا رکیا کہ کس طر ح سیٹزن کمیٹی کو فعال بنا کر ریسکیو 15کے سا تھ تعاون کرکے اسلام آ باد کو پُرامن شہر بنا یا جا ئے اور عوام النا س کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا سکے۔

دوسری طر ف کو ارڈینیٹرکمیٹی رفیع الدین نے اسلام آ باد پولیس کے ملازمین کے کو ر ٹ کے مسا ئل کے حل کے لیے ایڈ و کیٹ محمد نو ازگو ند ل کو لیگل ایڈ وائزر مقرر کر تے ہو ئے کہا کہ ان سے قانونی معاونت حا صل کی جا سکتی ہے۔ اراکین کمیٹی نے ایس ایس پی اسلام آ باد کی کا و شوں کو سرا ہتے ہو ئے کہا ہم پولیس افسران کا تہہ دل سے مشکو ر ہیں جو دن رات عوام کے امن و امان اور ان کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کا م کر رہے ہیں ۔ میٹنگ کے اختتا م پر فیصلہ ہو ا کہ انشا ء اﷲ اگلی میٹنگ سے پہلے ممبر ان کمیٹی کی تجا ویز پر غو ر کیا جا ئے گا کہ کس طر ح ریسکیو 15کو فعال اور متحر ک ادارہ بنا یا جا یا ۔ اراکین کمیٹی کو کا ر ڈبھی جا ری کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :