سعودی عرب میں اکامہ کی جگہ نئی الیکٹرانک شناختی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 20:35

سعودی عرب میں اکامہ کی جگہ نئی الیکٹرانک شناختی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) سعودی عرب میں اکامہ کی جگہ نئی الیکٹرانک شناختی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ملک میں اکامہ کی جگہ نئی الیکٹرانک شناختی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکامہ کی جگہ نئے الیکٹرانک شناختی کارڈز کی سروس کا آغاز اگلے برس سے ہو گا۔

(جاری ہے)

جن افراد کے پاس اس وقت ایک سال کی مدت کا اکامہ ہے اگلے برس نئے الیکٹرانک شناختی کارڈز کی خصوصی بات یہ ہے کہ ان کی مدت 5 برس کیلئے ہو گی اور 5 برس کی مدت کے بعد ان کارڈز کو دوبارہ بنوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ 5 برس کی مدت کے بعد ان کارڈز کی تجدید کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے بلکہ ان کی فیس ادا کردیے جانے پر انہیں کارڈز کی تجدید کردی جائے گی۔

جن افراد کے پاس اس وقت ایک برس کی مدت کا اکامہ موجود ہے اگلے برس اس اکامہ کی تجدید کے وقت اسے نئے الیکٹرانک شناختی کارڈ سے بدل دیا جائے گا۔ نئے الیکٹرانک شناختی کارڈ کی فیس 5 برس کیلئے ایک ساتھ جمع کروانا ہوگی۔ اس حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرنل خالد بن حماد نے بتایا ہے کہ نئے الیکٹرانک شناختی کارڈ ز کو جعل سازی کیلئے استعمال کرنا ناممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :