جمیکا کے یوسین بولٹ دو سو میٹر کے بھی عالمی چیمپیئن بن گئے
جمعرات 27 اگست 2015 20:51
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) جمیکین اتھلیٹ یوسین بولٹ مردوں کی200 میٹر ریس کے بھی عالمی لمی چیمپیئن بن گئے،عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں بولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.55سیکنڈ میں طے کیا۔ جمعرات کی شب ہونے والے مقابلے میں جمیکا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ بولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.55 سیکنڈ میں طے کر کے نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ عالمی چیمپیئن بھی بن گئے۔
ان کے قریب ترین حریف امریکہ کے 33 سالہ جسٹن گیٹلن رہے جنھوں نے مقررہ فاصلہ 19.74 سیکنڈز میں طے کیا اور نقرئی تمغہ جیتا۔اس ریس میں جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔یہ ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلوں میں بولٹ کا دسواں طلائی تمغہ ہے۔ ان دس تمغوں میں سے دو انھوں نے رواں برس سو میٹر اور دو سو میٹر کی دوڑ میں حاصل کیے ہیں۔(جاری ہے)
گذشتہ اتوار کو ہونے والی سو میٹر کی دوڑ میں یوسین بولٹ نے ایک سخت مقابلے کے بعد جسٹس گیٹلن کو شکست دی تھی۔
رواں برس اس عالمی ایونٹ میں ان دونوں کے باہمی مقابلے ایتھلیٹکس میں اعزازات حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کی جانب سے ممنوعہ ادویات کے استعمال کی حالیہ خبروں کے بعد بھی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔جہاں یوسین بولٹ پر کبھی بھی اس قسم کی قوت بخش ادویہ کے استعمال کا الزام نہیں لگا وہیں جسٹن گیٹلن ایسی ادویات کے استعمال کرنے کی وجہ سے پابندی کا شکار رہ چکے ہیں۔گیٹلن نے سنہ 2004 اولمپکس اور 2005 کی عالمی چیمپیئن شپ میں 100 میٹر دوڑ میں طلائی کا تمغہ جیتا تھا لیکن وہ 2006 سے 2010 تک دو بار ممنوعہ ادویات کیاستعمال کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.