دوسرا غیرسرکاری ٹیسٹ،پٹیل کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت بھارت اے کو جنوبی افریقہ اے کے خلاف 157 رنز کی برتری حاصل

جمعرات 27 اگست 2015 21:01

دوسرا غیرسرکاری ٹیسٹ،پٹیل کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت بھارت اے کو ..

چنائی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اکثر پٹیل کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت بھارت اے نے جنوبی افریقہ اے کے خلاف تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 417 رنز بنا لئے تھے اور اسے مہمان ٹیم کے خلاف 157 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، بارش کے باعث تیسرے روز صرف 22 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

(جاری ہے)

دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم نے 342 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پٹیل 16 اور بینز 34 رنز پر کھیل رہے تھے، بینز گزشتہ دن کے سکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد 35 رنز بنا کر چلتے بنے، اومیش یادیو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، پٹیل نے ڈٹ کر جنوبی افریقن اے ٹیم کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار نصف سنچری مکمل کی، بھارت اے نے 8 وکٹوں پر 417 رنز بنا لئے تھے کہ اس موقع پر بارش شروع ہو گئی جس کے بعد دوبارہ کھیل ممکن نہ ہو سکا اور بھارت اے نے جنوبی افریقہ اے کے خلاف 157 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، پٹیل 69 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

متعلقہ عنوان :