ٹی آئی آر میں رسائی سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور ٹرکنگ انڈسٹری ترقی کے راستے پر گامزن ہو گی، ٹی آئی آر کنونشن 16 جنوری 2016ء سے ہو گا` وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کا سیمینار سے خطاب
جمعرات 27 اگست 2015 21:18
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ٹی آئی آر میں رسائی سے پاکستان کیلئے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی، وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کے تحت حکومت علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، ٹی آئی آر کا حصہ بننے سے ملکی ٹرکنگ انڈسٹری ترقی کے راستے پر گامزن ہو گی، ٹی آئی آر کنونشن 16 جنوری 2016ء سے ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے ٹی آئی آر تک رسائی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر کا حصہ بننے کے بعد کسٹم ڈیوٹی بارڈر پر نہیں بلکہ ٹرک کے اپنی منزل تک پہنچنے کے بعد ادا کی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر کے لاگو ہونے کے بعد ملکی ٹرکنگ انڈسٹری ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن ہو گی اور اس شعبہ میں بین الاقوامی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کی علاقائی تجارت میں واضح فرق پڑے گا اور ہمیں افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت دیگر ممالک تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پرا قتصادی پابندیاں ختم ہونے والی ہیں، ان حالات میں پاکستان کی ٹی آئی آر میں شمولیت بہت اہمیت کی حامل ہے، اس سے ایران کے ساتھ تجارت میں اضافہ کے وسیع امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان کیلئے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دروازے کھولے جائیں اور تاجروں اور کاروباری ادارے کیلئے سہولت کاری کا کام کیا جائے جس کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر میں رسائی سے پاکستان کیلئے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔ نئے ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے مواقع حاصل ہونگے اور تجارت کرنے پر اخراجات بھی کم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر کا حصہ بننے کے بعد ای کامرس کے ثمرات سے بھرپور فوائد حاصل کئے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کی ٹرکنگ انڈسٹری میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور صنعت ترقی کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کے تحت حکومت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تجارت بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تجارت بڑھانے کیلئے سہولت کاری کے عمل کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات کے باعث پاکستانی معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہے اور بڑے اقتصادی اعشاریوں سے معیشت میں بہتری کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 16 جنوری 2016ء سے ٹی آئی آر کنونشن ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.