`اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کا مجوزہ شیڈول تیار ، آج سپریم کورٹ میں جمع کر وایا جائے گا

حلقہ بندیوں کی تشکیل نو بھی کی جائے گی`

جمعرات 27 اگست 2015 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے ، آج (جمعہ کو )سپریم کورٹ میں جمع کر وایا جائے گا، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی تشکیل نو کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے جمعہ کے روز ہر صورت میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری کریں جس پر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے جسے آج سپریم کورٹ میں جمع کروایا جائے گا تاہم ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب تک حلقہ بندیوں اور یونین کونسلز او وارڈز کا تعین ابھی تک نہیں کیا ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آج (جمعہ )سے حلقہ بندیوں پر بھی کام شروع کرے گا تاہم سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ انتخابی عمل کیلئے تمام معاملات مکمل کریں اور آج جمعہ کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کرے